اپنے انجن سٹارٹ کریں

بائبل کے مطابق ، یسوع مسیح کے ساتھ ہمارا چلنا ایک عام چیز یا موقع نہیں ہے؛ بلکہ یہ ایک دوڑ ہے! ہمیں اور بچوں کو جیتے کو کوشش ضرور کرنی ہے، اور اس دوڑ کو جیتنے پر ہمیں اس زمین پر ایک خوبصورت ٹرافی تو نہیں ملے گی جو الماری میں کھو جا ئے یا ٹوٹ جائے بلکہ ہمیں ایک ابدی انعام ملے گا:

’کیا تم نہیں جانتے کہ دوڑ میں دوڑنے والے دوڑتے تو سبھی ہیں مگر انعام ایک ہی لے جاتا ہے؟ تم بھی ایسے ہی دوڑو کہ جیتو ۔ اور ہر پہلوان سب طرح کا پرہیز کرتا ہے۔ وہ لوگ تو مرجھانے والا سہرا پانے کے لئے یہ کرتے ہیں مگر ہم اس سہرے کے لئے کرت ہیں جو نہیں مرجھاتا۔‘ ا کرنتھیوں ۹: ۲۴ سے ۲۵

گر ہم پورے طور سے اپنے ہر چیز کو ساتھ لیتے ہوئے مسیح یسوع کے ساتھ چلیں تو ہماری لئے ایک ابدی اجر ہے! اس پُر جوش اور تیز رواں وی بی ایس میں ، ہم موٹر سائیکل کی دوڑ ک مقابلہ دیکھیں گے جو مسیح کے ساتھ ہماری زندگی سے مشابہ ہے۔